ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیوایم کا ایپیکس کمیٹی کے دوبارہ قیام کا مطالبہ

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان نے وفاقی حکومت سے ایپیکس کمیٹی کے دوبارہ قیام کا مطالبہ کردیا ۔ رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا اگر مرتضی وہاب کراچی کے بیٹے ہیں تو بجلی کے بل میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کا فیصلہ واپس لے لیں۔بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ کراچی پولیس چیف ایک قابل افسر ہیں لیکن انھوں نے اسٹریٹ کرائم کے حوالے سے غیرذمہ دارانہ بیان دیا ۔ہم نے اپنی گلیوں اور محلوں سے بیریئرز ہٹا کر اور واچ کمیٹیاں ختم کر کے اپنے پیر پر کلہاڑا مارا ہے۔خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سے نہ سیلاب سنبھلتا ہے نہ کراچی ۔ بلدیہ عظمی کراچی میونسپل ٹیکس کے نام پر بھتہ جمع کرنا چاہتی ہے ۔۔ ایم کیو ایم اس ٹیکس کے نفاد کو مسترد کرتی ہے اوراگر زبردستی کی گئی تو ایم کیو ایم بجلی کے بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردے گی۔ایک سوال کے جواب میں رکن رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ خورشید میموریل حال کو فلاحی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے حق میں ہیں ۔ایم کیو ایم عمارت کو صحت یا تعلیم کے حوالے سے استعمال کرنا چاہتی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو ہم زمین کی قیمت بھی ادا کرنے کے لیے بھی تیار ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں