English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چترال کی کیلاش ویلی

القمر

خیبرپختونخواہ کے ضلع چترال کی کیلاش ویلی اونچے پہاڑوں، دلکش ابشار، میٹھے چشموں اور
سرسبز میدانوں کے باعث مقبول ہے لیکن یہاں کے رہائشی جو کیلاشی کہلاتے ہیں اور کیلاش مذہب
کے عقائد پر یقین رکھتے ہیں یہاں کی مقبولیت کا سبب ہیں۔
کیلاش تین وادیوں پر مشتمل ہے جس میں رمبور،بمبوریت اور بریر شامل ہیں۔ یہ قبیلہ کیلاش زبان بولتا
ہے جو دری زبانوں کے خاندان سے تعلق رکھتی ہیں کیلاش قبیلے کا زبان، رسم و رواج، رہن سہن
پورے خطے میں جداگانہ ہے۔
ان کی ثقافت مقامی قبائل سے بلکل مختلف ہیں۔ انفرادی ثقافت کی وجہ سے پورے ملک جبکہ غیر ملکی
سیاح بھی اس وادی کا رخ کرتے ہیں۔ یہاں پر ہونے والے منفرد مذہبی تہوار پاکستان کے رنگارنگ کلچر
میں ہیرے کی طرح چمکتے ہیں۔
یہاں کا مخصوص لباس، شادی کے تہوار، یا پھر میت سب کچھ ایک نئے رنگ میں رنگے ہیں۔ دنیا میں
ترقی کے انقلاب کے بعد بھی یہاں کے لوگوں نے اپنی ثقافت اور زبان کو زندہ کئے دکھا ہیں۔کیلا ش
دنیا کا قدیم مذہب بھی ہے اور ثقافت بھی۔
کیلاشی پاکستان کی واحد قوم ہیں جو سال میں سب سے زیاددہ تہوار مناتے ہیں سال میں یہاں کے لوگ دو
بڑے اور دو چھوٹے تہوار مناتے ہیں۔ اس میں ایک اچاوؑ تہوارجو اگست کے آخری عشرے میں منائی
جاتی۔ اچاو فیسٹیول کو ہارویسٹنگ فیسٹیول بھی کہا جاتا ہیں جو عبادت بھی ہے اور تہوار بھی۔

کیلاشی عقیدے کے مطابق قبیلے کے باشندے جون سے اگست کے مہینے میں ہونے والے اچاو تہوار تک
پھل اور اناج کا استعمال نہیں کرتے بلکہ اسٹور کر رکھتے ہیں۔ تاہم اچاو فیسٹیول کے شروع ہوتے ہی پھل
اور اناج کھانا شروع کرتے ہیں۔
فیسٹیول میں لوگ پہاڑوں سے مکھن اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء لا کر رشتہ داروں اور سیاحوں میں
تقسیم کرتے ہیں۔ فیسٹیول کے بعد جوار اور مکئی کی کٹائی شروع ہوجاتی ہیں۔ فیسٹول میں کیلاشی باشندے
روایتی رقص کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے