ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد کے گھروں میں مجالس عزا کرانے پر مقدمات درج

اسلام آباد کے گھروں میں مجلس عزا منعقد کرنے پر مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ بغیر این او سی کے جی سیون میں مجلس و عزاداری منعقد کرنے پر منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ تھانہ آبپارہ میں پولیس کی مدعیت میں درج کر لیا گیا۔ مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ چہلم امام حسین کے سلسلے میں منعقد عزاداری کی وجہ سے غیرقانونی طور پر رکاوٹیں لگا کر عوام الناس کے لیے راستہ بند کیا گیا۔ مجلس و عزاداری کے دوران لاؤڈ اسپیکر کا ستعمال بھی کیا گیا۔

مجالس عزا کا اہتمام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ گھر میں مجلس ہو یا میلاد یا کوئی بھی پروگرام کرانے کے لیے اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔ انتظامیہ امتیازی سلوک کرکے ہے اس کے اثرات کسی طور بھی اچھے نہیں ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں