English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسلام آباد میں ڈینگی نے قدم جما لیے

القمر

وفاقی دارلحکومت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ڈینگی کے 68 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ اب تک پانچ افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرکے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی متاثرین کی تعداد 1456 تک پہنچ گئی ہے،شہری علاقوں میں 33 کیسزجبکہ اسلام آباد کے دیہی علاقے میں گزشتہ جوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی سے 35 کیسز رپورٹ ہوئے،‏اسلام آباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی کے 565 مریض ہیں جبکہ دیہی علاقوں میں ڈینگی کے 891 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں،ڈی ایچ اوکے مطابق اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی کے 13 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی ،، پمز ہسپتال میں ڈینگی کے کل مریضوں کی تعداد 207 تک جا پہنچی ہے،پولی کلینک میں ڈینگی کے 52 جبکہ کیپیٹل اسپتال میں 28 مریض زیر علاج ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے