English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاک فوج کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں

القمر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں اور بحالی کا کام جاری ہیں۔ نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈینیشن سینٹر کے مطابق پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرزنے اب تک 4 ہزار 653 سیلاب میں گھرے افراد کا انخلاء کیا ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10پروازوں کےذریعے 15.7 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ ریلیف کیمپس اور امدادی اشیاء جمع کرنے کے پوائنٹس مکمل فعال ہیں۔ پاک بحریہ نے سیلاب متاثرین کے لیے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن سینٹرز، 18 مرکزی کلیکشن پوائنٹس قائم کیے ہیں۔11 خیمہ بستیاں میں 20 ہزار 507افراد رہائش پذیر ہیں، بحریہ کے 76 میڈیکل کیمپس میں 78 ہزار 453 مریضوں کا علاج کیا گیا، پاک فضائیہ کی ٹیموں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 103 افراد کو ریسکیو کیا،پاک فضائیہ کی ٹیموں نے 3273.35 ٹن راشن اور 2 لاکھ 71 ہزار 843 لیٹر پینے کا صاف پانی تقسیم کیا،پاک فضائیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 45 میڈیل کیمپ علاج میں مصروف ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے