English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہیلی کاپٹر کے استعمال پر عمران خان کو نوٹس

القمر

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل اور ہیلی کاپٹر کے بے دریغ استعمال پر عمران خان کو دو بارہ نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
ضمنی انتخاب کی مہم میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور سرکاری مشینری کے استعمال کے معاملے پرسابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف نوٹسز کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے کی۔عمران خان کی طرف سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے وکیل محمود خان کی طرف سے ان کے وکیل پیش ہوۓ اور موقف اختیار کیا کہ اسی معاملہ پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر چارسدہ نے بھی نوٹس جاری کیا ہے اور یہ کہ ایک وقت میں دو فورمز پر سماعت کیسے ہو سکتی ہے۔ اس پر ممبر بلوچستان نے کہا کہ ہم نے مجموعی طور پر مختلف حلقوں میں خلاف ورزیوں پر نوٹس جاری کیے ہیں۔ اور سرکاری مشینری اور ہیلی کاپٹر کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام صوبائی سرکاری مشینری وزیر اعلیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ سپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ یہ کیس جوائنٹ صوبائی الیکشن کمیشنر نے بھجوایا ہے۔ کمیشن نے عمران خان کی جانب سے کسی کے پیش نہ ہونے پر دوبارہ نوٹس بھجوانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے