English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیور گلگت کا منوگاہ نالہ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

القمر

گلگت بلتستان کا ایسا خوبصورت مقام جہاں کچھ بھی مصنوعی نہیں سب کچھ قدرت کی عطا کردہ ہے۔
قدرتی مناظر، برف پوش پہاڑ، ہرے بھرے میدان اور بہتے ہوئے صاف پانی کے جھرنے۔۔گلگت کا سیاحتی مقام دنیور منوگاہ نالہ ایک منفرد پہچان بن گیا ہے۔
گلگت شہر سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ ٹریک اپنی خوبصورتی اور قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کا مرکز بنا ہوا ہے۔
راکاپوشی کو ساوتھ فیس سے سر کرنے کے لئے،،،غیرملکی مہم جو بھی اسی ٹریکنگ پوائنٹ کا استعمال کرتے ہیں
اس مقام پر انسانی قدم بہت کم ہی پڑے ہیں جس کی وجہ سے یہاں آج بھی کسی چیز مصنوعی نہیں۔
یہاں چند لوگ نظر آئیں گے جن کی زمینیں یہاں ہیں ۔آبادی کا نام و نشان ہی نہیں ہر طرف سبزہ ہی سبزہ
یہاں کے مقیم ۔ مہمانوں کی تازہ پھلوں اور خشک میوہ جاتے سے خاطر تواضع کرتے ہیں۔
صوبائی حکومت کو چاہئے اس سیاحتی مقام کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کے لئے اقدامات کرے۔ شہر سے دور یہ پرسکون اور پرفضا مقام سیاحوں کو اپنا دیوانہ بنا دیتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے