English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شوکت ترین ایف آئی اے کے سامنے پیش

القمر

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین متنازعہ ٹیلی فون ٹیپ کیس میں ایف آئی اے سائبر کرائم حکام کے روبرو پیش ہوگئے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ شوکت ترین انکوائری ٹیم کے سوالات کا واضح جواب نہ دے سکے۔
شوکت ترین ایف آئی اے کا دوسرا نوٹس ملنے کے بعد بدھ کی شام سائبر کرائم ونگ پہنچے تو انکوائری کیلئے تعینات عملہ چھٹی کرکے جا چکا تھا۔ سابق وزیر خزانہ کی آمد کی اطلاع ملنے پر عملے کو واپس دفتر آنا پڑا۔ ڈپٹی ڈائریکڑ ایف آئی اے محمد ایاز اور انکوئری آفیسر منیب احمد نے شوکت ترین سے انکوائری کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین پوچھے گیا سوالنامہ ساتھ لے گئے اور وکیل سے مشورے کے بعد جواب دینے کا کہا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کو دوبارہ طلب کیا جاسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے