English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا نے مزید دو افراد کی جان لے لی

القمر

گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران ملک بھر سے کرونا کےمزید 93 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ کرونا وائرس کے باعث 2 متاثرہ مریض انتقال کر گئے۔
قومی ادارہ صحت کیجانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھرسے کرونا کے 16 ہزار 397 ٹیسٹ کئے گئے،کرونا کے مثبت کیسز کی شرح صفر اعشاریہ 57 فیصد ریکارڈ کی گئی،ملک بھرمیں کورونا وائرس کے76 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ کیسز لاہور میں ریکارڑ کے گئے،گزشتہ 24 گھنٹے میں لاہور میں 17 کیسز رپورٹ ہوئے،لاہور میں کرونا وائرس کی مٹبت شرح 4 اعشاریہ 2 فیصد ریکارڈ کی گئی،اسلام آبادمیں کرونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئےجبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 24 فیصد ہوگئی ، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں 421 اور اسلام آباد میں 565 ٹیسٹ کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے