English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بیوی کو قتل کرنے پر ایاز امیر کا بیٹا گرفتار

القمر

سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے کو اہلیہ کو قتل کرنے پر
ملزم شاہ نواز کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسلام آبادچک شہزاد میں سینئر صحافی ایاز میر کے بیٹے شاہ نواز نے اپنی بیوی سارہ کو قتل کر دیاتھا۔ پولیس کے سینئر افسر ان اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں ،ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بدترین تشدد کرکے سارہ کو قتل کیا گیا، واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جو بھی حقائق سامنے آئے وہ شیئر کیئے جائیں گے ۔ پولیس نے ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز کو گرفتار کر لیا گیاہے ۔مقتولہ سارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ ذرائع کا کہناہے کہ ایازا میر کے بیٹے نے اپنی بیوی سارہ کو سر پر بھاری آہنی چیز سے وار کرتے ہوئے قتل کیا ،میاں بیوی کے درمیان آج صبح جھگڑا ہوا تھا ، پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی تو وہاں شاہ نواز موجود تھا جس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔۔۔۔پولیس کا کہنا ہے کہ 37سالہ خاتون کینیڈین نیشنلسٹی ہولڈر تھیں۔ ذرائع کے مطابق مبینہ طورپرشاہنوازنشے میں تھا، شاہنوازکا ایک ماہ قبل سارہ سے نکاح ہوا تھا،مقتول سارہ ایک ہفتے قبل کینیڈا سے اسلام آباد پہنچیں تھیں،شاہ نوازکی سارہ سے دوسری شادی تھی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے