English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے صحافیوں کا دورہ اسرائیل کس نے کرایہ؟

القمر

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے پاکستانی وفد کے اسرائیل دورہ پر علماء کرام سے نماز جمعہ کے خطبات میں بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل کردی۔
حال ہی میں پاکستانی وفد نے جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق عہدیدار نسیم اشرف، صحافی انیلہ علی،
امتیاز میر (میٹرو ون ٹی وی)، عارف نقوی (جیو نیوز) اور فیض بروہی (آواز ٹی وی) شامل ہیں۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے کہا تھا اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست ہے پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا۔
عرب امارات سے تعلق رکھنی والی نیم سرکاری تنظیم الشارکہ نے پاکستانی صحافیوں کا یہ دوستان دورہ اسرائیل کے لئے ترتیب دیا ہے۔
پاکستانی صحافیوں کا اسرائیل دورہ پاکستان کے نظریات اور بانی پاکستان کے نظریہ کی توہین ہے۔
*علمائے کرام نماز جمعہ کے خطبات میں حکومت , آرمی چیف، چیف جسٹس آف پاکستان اور با ضمیر سیاستدانوں سے مطالبہ کریں کہ پاکستان سے اسرائیل جانے والے صحافیوں اور وفد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے اور پارلیمنٹ میں اس معاملہ پر سخت قانون سازی کر کے بانی پاکستان کے نظریات اور افکار کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ پاکستان کو کسی عرب ممالک کی خواہش پر اسرائیل کے ساتھ نتھی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان کے بائیس کروڑ عوام اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
آپ کا یہ عمل امت مسلمہ کے اہم ترین مسائل کے حل میں سنگ میل ثابت ہو گا اور پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے دفاع میں اہم کردار ادا کرتےہوئے مظلوم فلسطینیوں کی امیدوں کو تقویت فراہم کرے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے