اےاین ایف نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کر کےپشاور میں کار کی ڈگی سے 132 کلو گرام چرس اور 43کلو 200گرام افیون برآمد کر لی دوران کاروائی صوابی کے رہائشی مُلزم کو گرفتار کر لیا۔
راولپنڈی میں 2 مختلف کارروائیوں میں مزید منشیات برآمد ہوئی اسلام آبادایکسپریس وے پر مردان اور اسلام آباد کے رہائشیوں سے 1 کلو 200 گرام چرس اور 1 کلو آئس برآمدہوئی۔ فیض آباد بس اسٹاپ پر پشاور کی رہائشی خاتون اور اٹک کےرہائشی ملزمان سے 1کلو 200گرام چرس اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کی جائے گی۔
اے این ایف کی بڑی کارروائیاں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
القمر
