English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان معمر ترین غازی باچا 128 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

القمر

بٹ خیلہ ملاکنڈ سے تعلق رکھنے والا غازی باچا زرین المعروف پاکستان بابا 128 سال کی عمر میں جان بحق ہو گئے۔ مرحوم کو اماندرہ کے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ جنازہ میں عزیزوں کے علاوہ عمایدین علاقہ اور سیاسی و سماجی حلقوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
قیام پاکستان کے بعد کشمری کے ازادی کے لیے 1948 اور 1965 میں پاکستان انڈیا جنگ میں رضاکارانہ طور پر لڑنے والے غازی باچا زرین المعروف پاکستان بابا 128 سال کی طویل ترین عمر میں جان بحق ہوگیے
مرحوم کو اماندرہ بٹ خیلہ میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

نمازہ جنازہ میں مرحوم کے رشتہ داروں اور عمایدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ غازی کے نام پر قایم
پاکستان بابا فاونڈیشن کے عہدیداروں نے قبر پر پھولوں کے چادر چڑھا کر اس پر پاکتانی پرچم بھی لہرا دیا۔ علاقہ کے عوام کا کہنا ہے کہ پاکستان بابا کی اخری عمر نوجوانوں کو وطن سے محبت کے درس دینے اور انہیں وطن کے حفاظت کے لیے تیار کرنے میں گذری، فاونڈیشن کی طرف سے ہر سال قومی ایام کو مناکر اس میں پاکستان میں بھی خود بھی پاکستانی پرچم ہاتھوں میں لے کر شرکت کرتے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے