سپریم کورٹ نے لبیک (بول ٹی وی) کی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کردی ہیں۔
جرمانے کی ادائیگی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ جسٹس اعجازلاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
پہلی ہی سماعت پر عدالت نے لبیک کی اپیلیں خارج کردیں۔ پیمرا نے شاہ زیب خانزادہ اور حسن مصطفی و دیگر کی درخواستوں پر لبیک/ بول کو جرمانہ کیا تھا۔
مجموعی طور پر 22 لاکھ کا جرمانہ کیا گیا تھا جسے اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔ ہائیکورٹ نے پیمرا کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیلیں خارج کردی تھیں ۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔
بول ٹی وی پر پیمرا کا 22 لاکھ روپے جرمانہ برقرار
القمر
