پی ٹی آئی کے دھرنے اور لانگ مارچ کے سلسلے میں اسلام آباد پولیس نے تیاریاں مزید تیز کردی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے مظاہرین کیلئے 40ہزار آنسو گیس کے شیل منگوا لئے ہیں۔
پولیس ہیڈ کوارٹر میں معمول کے مطابق پندرہ ہزار تک شیل اسٹاک میں ہوتے ہیں۔ چالیس ہزار آنسو گیس کے شیل کی قیمت سات کروڑ روپے بنتی ہے۔
آنسو گیس کے شیل کی رقم پولیس نے ایڈوانس ادا کردی ہے۔ ایک آنسو گیس کی سرکاری قیمت 1750روپے مقرر ہے۔ پندرہ ہزار +چالیس ہزار ملا کر آنسو گیس کی تعداد پچپن ہزار ہوجائے گی۔ پولیس کو آنسو گیس کی ترسیل مرحلہ وار ہوگی۔
آنسو گیس شارٹ رینج (75میٹر )اور لانگ رینج (150 میٹر )منگوائے گے ہیں۔ ذرائع نے خبروالے کو بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے پچیس مئی کے احتجاج میں ایک دن میں آٹھ ہزار آنسو گیس شیل استعمال ہوئے تھے۔
اسلام آباد پولیس 40 ہزار آنسو گیس کے شیل کیوں منگوائے؟
القمر
