وزارت صحت کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپس لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ متاثرین کیلئے صحت کی سہولیات کی تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔
کے پی کے، سندھ ، بلوچستان اور پنجاب میں 48 ہیلتھ کیمپس لگائے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع میں 16 ہیلتھ کیمپس لگائے گئے ہیں۔ پنجاب کے دو اضلاع میں 4 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ بلوچستان کے 7 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ سندھ کے 10 اضلاع میں 14 ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔
کیمپس میں مجموعی طور پر5542 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔
عبدالقادر پٹیل کے مطابق پانچ سال سے کم عمر 1 ہزار 152 بچوں کو طبی امداد دی گئی۔ ہیلتھ کیمپس میں 599 بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائے گئے۔ ہیلتھ کیمپس میں 292 بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
سیلاب متاثرین کے لیے میڈیکل کیمپس
القمر
