زرداری لیگ نے سندھ کے عوام کو بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے۔ کرپٹ اور نااہل مافیا سے بہتری کی توقع نہیی کی جا سکتی ۔ یہ بات پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری اور جی ڈی اے کے اطلاعات سیکریٹری سردار عبدالرحیم نے ضلع نواب شاہ کے سرکردہ رہنما سید انور شاہ اور سید منور شاہ سے گفتگو کرتے ہوے کہی ۔
سردار عبدالرحیم نےکہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بجٹ میں رکھی گئی رقم ہڑپ کرنے کی بجائے نکاسی آب کے نالوں کی صفائی اور مرمت پر خرچ کرتی تو آج سندھ میں لاکھوں لوگ بے گھر اور اربوں روپوں کا نقصان نہ ہوتا – ہزاروں لوگوں کی حلاکتوں کی زمیدار پیپلز پارٹی کی قیادت ہے – نوابشاہ سے آئے ہوئے رہنماؤں سے سندھ کی موجودہ سیاسی حالات پر بھی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ خوشحال اور زرخیز سندھ کے لوگ بھوک اور بدحالی کا شکار ہوگئی ہے ، بیماریوں کے باعث مر رہے ہیں ، لاکہوں ایکڑ زرعی اراضی بارشوں اور سیلاب کے پانی کے لپیٹ میں ہے۔ ابھی تک زمینوں سے سیلابی پانی کا اخراج نہیں ہوسکا ہے ، جس کے باعث گندم کپاس سبزیاں کھجور اور دیگر فصل کی کاشت نہیں ہوسکے گی جس کی وجہ سے قلت کا قوی امکان ہے۔
عوام کو بے یارو مددگار چھوڑ دیاگیا، سردار رحیم
القمر
