English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملک بھر میں کورونا کے 67 کیسز رپورٹ ایک شخص ہلاک

القمر

قومی ادارہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا کے 11ہزار 226 ٹیسٹ کئے گئے، کرونا کی ملکی شرح زیرواعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی،ملک بھرمیں زیرعلاج کرونا کے 85 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں سب سے زیادہ 26کیسز کراچی سے ریکارڑ کے گئے، لاہور 11 افراد کورونا سے متاثر ہوئے، قومی ادارہ صحت کے مطابق ملتان میں مثبت کیسز کی شرح 2 اعشاریہ 83 فیصد ریکارڈ کی گئی،لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 49 فیصد رہی، کوئٹہ میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 49 فیصد رہی ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی میں 3 ہزار 794 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے، لاہور میں 919،اسلام آباد میں 654 اور ملتان میں 106 ٹیسٹ کئے گئے، جہلم میں 87 اور کوئٹہ میں 67 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے