English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

القمر

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیاگیا ہے، اجلاس میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا کمیٹی 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کے عالمی ٹینڈر کی منظوری پر غور کرے گی گوادر بندر گاہ پر گندم درآمد پر غور کیا جائے گا وزارت ہاوسنگ کو 2 ارب روپے کے تکنیکی ضمنی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی جائے گی درآمدی یوریا کی قیمت مقرر کی جائے گی کابینہ اجلاس کیلئے نئے جدید ترین ٹیبلٹس خریداری کی منظوری دی جائے گی تیل و گیس کی تلاش کے منسوخ کیے گئے لائسنسوں کی بحالی کی منظوری دی جائے گی۔
بنوں بلاک میں تیل و گیس کی تلاش کا لائسنس زیور پیٹرولیم سے اورینٹ پیٹرولیم منتقلی کی منظوری دی جائے گی اٹلی کی کمپنی ای این آئی کے کاروبار کا کنٹرول پرائم انٹرنیشنل آئل اینڈ گیس کمپنی کو منتقل کرنے کی منظوری دی گئی زمزمہ گیس فیلڈ سندھ کی لیز میں توسیع دی جائے گی تیل و گیس کی تلاش کے لائسنسوں کی توسیع کی منظوری دی جائے گی کے الیکٹرک کے پاور ٹیرف پر غور کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے