وزیراعظم شہباز شریف نے سینٹ میں قائد ایوان تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ زرائع کے مطابق سینیٹر اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان نامزد کیا جارہا ہے۔ قائد ایوان سینیٹر اعظم نزیر تارڑ آج قائد ایوان سے مستعفی کو جائیں گے۔
ن لیگ کے قائد نواز شریف نے اسحاق ڈار کو سینیٹر نامزد کرنے کی منظوری دی۔ سینٹ سیکرٹریٹ جلد اسحاق ڈار کا بطور قائد ایوان نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔
خیال رہے نواز شریف کے دور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار عملی طور پر نائب وزیر اعظم کی خدمات انجام دے رہے تھے۔ ٹرانسفر پوسٹنگ اور اجلاسوں کا فیصلہ بھی اسحاق ڈار ہی کیا کرتے تھے۔
حکومت کے لیے اسحاق ڈار انتہائی اہم ہو گئے
القمر
