مردان میں تھانہ چور بلڈنگ سے چند سو گز کے فاصلے پر کھیتوں میں چھپے خودکش حملہ آور کا جیکٹ پھٹنے سے زوردار دھماکہ ھوا ۔دھماکے سے حملہ اور کے جسم کے اعضاء کھیتوں میں بکھر گئے تاہم تھانہ اور عملہ محفوظ رہا ۔پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کے مطابق حملہ آور کا نشانہ پولیس اسٹیشن تھا ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا اور بمبار کے اعضاء اور دیگر شواہد اکٹھے کئے ۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک 17 سالہ نوجوان کا شناختی کارڈ بھی ملا ھے جو محمد ایوب ولد رسول خان ساکن تحصیل ماموند ضلع باجوڑ کاھے۔پولیس نے خودکش بمبار کے اعضاء کو پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کئے جبکہ قریب علاقوں کا سرچ اپریشن شروع کر دیا ۔
مردان میں پولیس اسٹیشن کے قریب خودکش حملہ
القمر
