English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیمرا کا ڈائریکٹر جنرل خاتون کو حراساں کرنے پر برطرف

القمر

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنسی ہراسیت کیس کا فیصلہ دے دیا ہے. صدر نے ڈائریکٹر
جنرل پیمرا کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا.
صدر مملکت کی جانب سے وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار کا فیصلہ برقرار رکھا
ہے. صدر مملکت کی جانب سے ” ملازمت سے برطرفی” کی بڑی سزا برقرار اور جرمانہ بڑھا
کر 20 سے 25 لاکھ روپے کر دیا.
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ یہ امر ثابت ہو چکا کہ خاتون ملازم کو ملزم کی جانب سے زبانی، فحش، جنسی
اور توہین آمیز تبصروں اور ناجائز مطالبات کے ذریعے ہراساں کیا گیا. جب ایسے کیسز سامنے آتے ہیں
اور بلا شک و شبہ ثابت ہوجاتے ہیں تو قانون کی پوری طاقت کا استعمال کرتا ہوں.

خواتین کیلئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے ایسے اقدامات ضروری ہیں. ہراسیت کے خوف کی
وجہ سے خواتین کی دب جانے والی اقتصادی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کیلئے ایسے اقدامات
ضروری ہیں.
صدر مملکت کا خاتون کو دی جانے والی رقم ملزم کی تنخواہ کے بقایا جات ، پنشن کی رقم یا کسی
دوسرے ذریعہ (جائیداد) سے وصول کرنے کا حکم بھی دیا گیا.
انسدادِ ہراسیت بمقام ِ کار ایکٹ کے تحت 25 لاکھ روپے کی رقم خاتون کو ملزم کے ہاتھوں مشکلات
کے بدلے معاوضے کے طور پر دی جائےگی.
ملزم مقدمے کی کارروائی کے دوران بھی خاتون شکایت کنندہ کے خلاف درخواستیں دائر کرکے
ہراساں کرتا رہا. ملزم نے خاتون ملازم کو شدید ذہنی اذیت دی ، اس کی ساکھ کو داؤ پر لگایا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے