English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لاہور کے علاقے بابو صابو طلعت پارک کا درینہ مسلہ پی ٹی آئی رہنما ارشاد ڈوگر نے حل کروا دیا

القمر

طلعت پارک بابو صابو کی آبادی کو لاہور سے ملانے والے وائد راستے کو وسیع کرنے کا پلان دے دیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 152 سے ٹکٹ ھولڈر حاجی ارشاد ڈوگر کا کہنا ہے کہ طلعتِ پارک اور بدرو کا علاقہ بارش کے بعد لاہور شہر سے کٹ جاتا ہے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سے میاں اسلم اقبال صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی باہمی مشاورت سے جلد دوسرا راستہ فراہم کرنے کیلئے بھی مشاورتی عمل جاری ہے ۔ حاجی ارشاد ڈوگر کا کہنا ہے کہ پی پی 152 کی عوام کیساتھ طلعت پارک کے رہائشیوں کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے ۔ اگر بیرونی سازش کے تحت 3 ماہ کیلئے پی ٹی آئی کی پنجاب سے حکومت کا خاتمہ نہ ھوتا تو یہ کام اب تک مکمل ھو جاتا ۔ حاجی محمد ارشاد ڈوگر صاحب ٹکٹ ہولڈر پی پی 152 نے بند پار آبادیوں کے نئے راستے کی مشاورت کے لئے معززین علاقہ کو مدعو کیا اس موقع پر دوستوں کے ساتھ طویل مشاورتی نشست ھوئی اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر دوستوں نے اپنی اپنی آراء بھی دیں۔صوبائی اسمبلی کے حلقہ 152 سے پی ٹی آئ کے امیدوار ارشاد ڈوگر نے اب تک حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا علاقہ مکینوں نے ارشاد ڈوگر کی جانب سے مسلسل دن رات عوامی خدمات فراہم کرنے کو بھی سراہا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے