پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 میچز کی سیریز کا آخری میچ آج شام لاہور کے قذافی اسٹیڈیم
میں کھیلا جائے گا. سیریز اب تک برابر ہے دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیتے ہیں.
آج کا میچ سیریز کا فیصلہ کرے گا جو ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی وہی سات میچز کی
سیریز کی فاتح قرار پائے گی.
اس سیریز کے اختتام پر پاکستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا سفر اختیار کر لے گی. نیوزی لینڈ
میں سہ فریقی سیریز کھیلے گی جہاں 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی
نیوزی لینڈ، بنگلہ دیش اور پاکستان کی اس سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا فائنل 14 اکتوبر کو کھیلا جائے گا.
پاکستان کرکٹ ٹٰیم اس کے فوری بعد نیوزی لینڈ کے پڑوسی ملک آسٹریلیا چلی جائے گی جہاں ٹی 20 ورلڈ
کپ کھیلا جائے گا.
پاکستان انگلینڈ کی ٹی 20 سیریز کون جیتے گا؟
القمر
