کراچی میں بارہ ربیع الاول کےموقع پر تخریب کاری کا بڑا منصوبہ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے ناکام بنا
دیا۔ ہفتہ کی صبح جنجال گوٹھ میں ہلاک ہونےوالے مبینہ دہشت گرد نے شہرمیں تخریب کاری کی منصوبہ
بندی کی تھی۔
سیالکوٹ میں مجلس کے دوران فائرنگ ذاکر نوید عاشق شہید
ہلاک مبینہ دہشتگرد بلوچستان میں بم دھماکوں،حساس اداروں کی گاڑیوں پرحملےبھی میں بھی ملوث تھے۔
ہلاک دونوں مبینہ دہشت گردوں سے متعلق سی ٹی ڈی حکام کادعویٰ ہےکہ مبینہ دہشتگردوں نے عیدمیلادالنبی
کے موقع پر شہرمیں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی ہوئی تھی۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ نے کہاکہ آپریشن مکمل ریکی کےبعد کیاگیا۔ انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمرخطاب
کاکہنا ہے کہ دہشت گردوں کاتعلق کالعدم آئی ایس کےپی سےتھا.
اس سے قبل دونوں کالعدم تحریک طالبا ن کےلیےکام کرتےتھے۔ ہلاک دہشت گرد کوئٹہ میں سریناہوٹل
کی پارکنگ اور ڈی آئی جی حامدشکیل پرخودکش حملے سمیت حساس ادارں کی گاڑیوں پرحملےاوردیگر
بم دھماکوں میں ملوث تھے۔
سی ٹی ڈی حکام نےدعویٰ ہے کہ دونوں دہشت گردچند ماہ قبل بلوچستان سےکراچی آئے ۔۔۔دوروزقبل ہی
جنجال گوٹھ کےمکان میں منتقل ہوئےتھے۔ کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کےمطابق مقابلےمیں ایک ملزم کی ہلاکت کےبعددوسرامبینہ دہشت گردچھت کےراستےفرارہونےکی کوشش کررہاتھاجسے ہلاک کیاگیا۔۔۔ہلاک دہشتگردکراچی میں نیٹ ورکنگ کی منصوبہ بندی کررہےتھے.
No related posts.
