پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں مجلس کے دوران فائرنگ کر کے ذاکر امام حسین علیہ السلام نوید عاشق
(بی اے) کو شہید کر دیا گیا. ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص مجلس موبائل کے
ذریعے براہ راست نشر کرنے کے لیے آیا تھا.
موقع پا کر اس نے اسلحہ نکال کر نوید عاشق پر براہ راست گولیاں چلادیں. زخمی حالت میں انہیں
اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے.
فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خود کو گولیاں مارنے کی کوشش کی لیکن مجلس میں شریک
سوگواروں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا.
مجلس وحدت مسلمین لاہور نے سیالکوٹ واقعہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرے کا اعلان
کیا ہے۔ ترجمان ایم ڈبلیو ایم کے مطابق ذاکر نوید عاشق بی اے کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے پٹھاناں
والی بستی میں مجلس پڑھتے ہوئے شہید کیا گیا۔
اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں اور اس اندوہناک واقعہ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ
کیا جائے گا۔
ملک میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کیلئے حکومت کو پیشگی سخت
اقدامات کرنا ہوں گے۔ خیال رہے سیالکوٹ میں چہلم کے موقع پر مشتی کے دوران مسلح افراد نے حملہ
بھی کیا تھا. پولیس نے متعدد افراد کو اس سلسلے میںگرفتار کیا تھا.
