English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سیلاب سے 13254 کلو میٹر سڑکیں تباہ ہوئیں

القمر

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی ڈھانچے بری طرح تباہ ہوئے ہیں۔ این ایف آر سی سی نے گزشتہ 24 گھنٹوں کی تفصیلات جاری کی ہیں کہ بنیادی ڈھانچے کا مزید کوئی نقصان سامنے نہیں آیا۔
ملک بھر میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں کل 13 ہزار 254 کلومیٹر سڑکیں اور 440 پل تباہ ہوئے۔
سندھ کے شدید متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔
بلوچستان میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔ خیبر پختون خواہ میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔ اسی طرح پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور شدید متاثرہ اضلاع میں زیادہ تباہی ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے