English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ذاکر نوید عاشق کا گورنر ہاوس لاہور کے باہر نماز جنازہ

القمر

سیالکوٹ میں مجلس عزاء سے خطاب کے دوران شہید ہونیوالے لاہور کے ذاکر نوید عاشق بی اے کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس لاہور کے باہر ادا کی گئی ۔ نماز جنازہ میں شیعہ علماء کونسل، مجلس وحدت مسلمین، آئی ایس او، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سمیت دیگر شیعہ جماعتوں کے رہنماوں کے علاوہ ماتمی انجمنوں مجالس عزا کے بانیان سمیت شیعیان حیدر کرار نے ایک بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کے شرکاء نے ماتم کیا اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس قتل کا ماسٹر مائنڈ تحریک لبیک کا سربراہ مولوی اشرف آصف جلالی ہیں، انہیں گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں کوئی فرقہ واریت نہیں، یہ ایک مخصوص گروہ ہے، جو بیرونی قوتوں کے آلہ کار بن کر ملک کا امن داو پر لگا رہے ہیں۔ علامہ حسن رضا ہمدانی کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ مولوی اشرف جلالی کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ایف آئی آر میں اس کا نام شامل کیا جائے۔ شہید نوید عاشق بی اے کی تدفین مومن پورہ قبرستان میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مومن پورہ قبرستان لاہور میں کی گئی۔
خیال رہے اتوار کو مجلس کے دوران کر دی گئی
پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں‌ مجلس کے دوران موبائل کے ذریعے خطاب براہ راست نشر کرنے کا بہانا بنا کے آنے والے شرپسند نے موقع پا کر نوید عاشق پر براہ راست گولیاں‌ چلادیں. زخمی حالت میں انہیں‌
اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے.
فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خود کو گولیاں مارنے کی کوشش کی لیکن مجلس میں شریک
سوگواروں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کر دیا.
ملک میں دہشت گردی کی لہر ایک بار پھر سر اٹھا رہی ہے جس کیلئے حکومت کو پیشگی سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔ خیال رہے سیالکوٹ میں چہلم کے موقع پر مشتی کے دوران بھی مسلح افراد نے حملہ کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے