صدر مملکت نے سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہونے پر سزائے موت پانے والے پانچ مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کر دی ہیں۔ صدر مملکت نے محمد شعبان ولد محمد انور کی رحم کی اپیل مسترد کر دی۔ محمد شعبان کو تین سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔
محمد عمران ولد فقیر محمد کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گھریلو جھگڑے کے بعد اپنی بیوی اور دو بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔
صدر مملکت نے محمد افضل ولد محمد اصغر علی کی اپیل بھی مسترد کر دی۔محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں سمیت اپنے خاندان کے 8 افراد کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔
محمد اکبر اور محمد اصغر ولد محمد اکرم کی رحم کی اپیل بھی مسترد کر دی گئی۔محمد اکبر اور محمد اصغر نے دو افراد کو معمولی جھگڑے کے بعد قتل کیا تھا۔ صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔
آئین کے تحت صدر مملکت کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سزاؤں کو معاف ، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
صدر مملکت نے سزائے موت کے مجرموں کی اپیل مسترد کردیں
القمر
