English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیہ کا جلوس

القمر

ایام عزا کا الوداعی چپ تعزیہ کا جلوس کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہوا۔ کراچی میں حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے برآمد ہونے والا چپ تعزیہ کا پہلا مرکزی جلو س نشتر پارک سے بعد صبح سویرے برآمد ہوا۔
جلوس برآمدگی سے قبل مجلس برپا کی گئی جس سے علامہ باقر حسین زیدی نے خطاب کیا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوکر شاہ خراسان اور پھر نمائش چورنگی پہنچا جہاں سے جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینیہ ایرایناں امام بارگاہ پہنچا جہاں ایک اور مجلس برپا کی گئی بعد ختم مجلس یہ جلوس نور باغ مسافر خانے پر جاکر اختتام پزیر ہوا۔ جلوس میں عزاردان سید الشہدا نے بڑی تعداد میں شرکت کی عزاردار جلوس نوحہ خوانی اور سینہ قوبی کرتے رہے۔ چپ تعزیہ کا دوسرا مرکزی جلوس رضویہ میں واقع امام بارگاہ قصر مصیب سے برآمد ہوگا جو کہ بعد نماز مغریبین مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف پہنچ کر اختتام پزیر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے