English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے احمد سفیر نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا

القمر

مارشل آرٹس چمپئن احمد سفیر نے انڈیا کے این نارائن کا گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ احمد سفیر دنیا کے تیز ترین پنچز کرنے والا کھلاڑی بن گیا۔
عالمی ریکارڈ یافتہ عرفان محسود کے شاگرد اور ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس چمپئن احمد سفیر نے ایک منٹ میں ایک کلو وزن کے ساتھ انڈیا کے نارائن کا 269 پنچز کا ورلڈ ریکارڈ 301 پنچز کر کے توڑ دیا۔ انڈیا کے این نارائن کا ریکارڈ توڑنے کے بعد احمد سفیر دنیا کے تیز ترین پنچز کرنے والا کھلاڑی بن گیا۔

احمدسفیرایک منٹ میں ایک کلو وزن کے ساتھ تیز ترین پنچز لگا کر پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کردیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے عوامی سماجی حلقوں نے گینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام شامل کرنے پر عرفان محسود کے شاگرد مارشل آرٹس چمپئن احمد سفیر کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ احمد سفیر نے انڈیا کے نارائن کا ریکارڈ توڑ کر پاکستان اور اپنے علاقہ کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے