ملک کے بالائی و وسطی خیبر پختو نخوا ،گلگت بلتستان، خطۂ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں آج بارش کا امکان ہے۔
بالائی پنجاب اور کشمیر میں بھی آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بعض مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا۔
اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع، ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
اسی طرح دیر، چترال، سوات، مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ، کوہستان، ایبٹ آباد اور ہری پور میں بارش متوقع ہے۔ بٹگرام،مانسہرہ، مردان،چارسدہ، مہمند،خیبر ،صوابی،نوشہرہاور اور پشاور میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
کوہاٹ،کرم،ہنگو اور اورکرزئی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطۂ پوٹھوہار(مری، اٹک، چکوال) ،خوشاب،سرگودھا،فیصل آباد،جھنگ اورلاہور میں بارش کا امکان ہے۔
اوکاڑہ،قصور،گوجرانوالہ،سیالکوٹ،لیہ،بھکر،میانوالی ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ساہیوال میں بھی آندھی/ژالہ باری ہوسکتی ہے۔
اسلام آباد میں آج آندھی، بارش اور ژالہ باری کا امکان
القمر
