ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

30 ہزار سیکیورٹی اہلکاراسلام آباد میں تعینات

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ممکنہ لانگ مارچ سے نمٹنے کی تیاریاں جاری۔ اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دینے کیلئے 30 ہزار اہلکار اسلام آباد کی سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔جس میں پولیس، رینجرز، ایف سی، ایلیٹ فورس، اور سندھ پولیس کے اہلکار تعینات ہوں۔
اہلکاروں کے کھانے، کنٹنینرزاور دیگر اخراجات کی مد میں یومیہ تقریبا 15کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔وزارت خزانہ اور داخلہ کے حکام کو اخراجات سے متعلق آگاہ کردیا گیاہے۔
کے پی کے سے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکنان کی براستہ موٹروے آمد کا خدشہ ہے۔وفاقی پولیس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بندرکھنے کی تجویز دے دی۔لانگ مارچ کے شرکاء اسلام آباد کے داخلی اور راستوں پر پہنچ گئے تو اسکول کالجز میں تعطیلات کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔ پولیس، ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور امدادی اداروں کی چھٹیاں منسوخ کردی جائیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں