وزارت داخلہ نے 16اکتوبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات 90روز کے لیے ملتوی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔ درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی نے وسیع پیمانے پر ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف ہے۔ وفاق اور صوبوں نے اپنی زیادہ تر توانیاں اور وسائل بحالی کے کاموں میں لگے ہیں۔
مستند اطلاعات ہیں ایک سیاسی جماعت12 سے 17اکتوبر کے دوران اسلام آباد کا محاصرہ کرنا چاہتی ہے۔ محاصرہ کی یہ تاریخیں 16اکتوبر کے ضمنی انتخابات سے مطابقت رکھتی ہیں۔ وزارت داخلہ نے خط میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے بھاری نفری درکار ہوگی۔
الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ ایسی صورتحال میں آرمی، رینجرز اور ایف سی پر شدید دباو ہوگا۔ ان اداروں سے اضافی کام لیا گیا تو الیکشن کی ساکھ پر سوال اٹھ سکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ درخواست کی جاتی ہے کہ ضمنی انتخابات 90دن کے لیے ملتوی کیے جائیں۔
قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان
القمر
