پاکستان نے ورلڈ ٹیم اسنوکرچیمپئن شپ کے سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔ کوالالمپور میں ایونٹ کے کوارٹرفائنل میں پاکستانی جوڑی نے بھارت کو شکست دے دی۔ احسن رمضان اور بابرمسیح کی جوڑی نے بیسٹ آف سیون فریمز کے مقابلے میں بھارتی حریفوں کو چار دو سے شکست دی۔
ورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا
القمر
