English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سرگودھا میں قرآن مجید لکھنے والا خطاط سرپرستی کا منتظر

القمر

سرگودھا سے شیخ عثمان

قرآن مجید فرقان حمید دنیا کا ایک بہت بڑا جیتا جاگتا معجزہ اور اس معجزے کو اپنے ہنر مند ہاتھوں سے کاغذ پر اتارنے والے سرگودھا کے علاقے بھلوال کے محمد انور کا کوئی ثانی نہیں۔ محمد انور نے اس قدر خوبصورت انداز میں اپنے ہاتھوں سے قرآن مجید کی عبارات کی خطاطی کی کہ دیکھنے والے حقیقت میں ہی دنگ رہ جاتے ہیں۔ ہاتھ سے تحریر کیئے جانے والے اس قرآن پاک کے ہر صحفہ پر اللہ تعالیٰ کا نام خصوصی انداز میں نمایاں کیا گیا ہے۔
میں نے قران مجید لکھنے کی سعادت حاصل کی ہے اس کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ ایک فٹ چوڑا اور پانچ فٹ لمبا ہے۔ اس کے اوراق سیاہ ہیں یہ سات رنگوں سے لکھا گیا ہے۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ جس جگہ اللہ تعالیٰ کا نام آیا ہے اسے خصوصی طور پر ہائی لائٹ کیا گیا ہے۔ منفرد خطاطی میں تحریر کیئے گئے اس قران مجید کے حوالے سے محمد انور کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی طرز کا پوری دنیا میں واحد نسخہ ہے۔ سالوں کی محنت سے تیار کیئے جانے والے اس قرآن مجید کے خطاط حکومتی عدم توجہ کا شکوہ کرتے نظر آتے ہیں۔
محمد انور خطاطی کے نسخے بیچ کر اپنا گزر بسر کر رہے ہیں، حکومتی تعاون انہیں اپنی زندگی بہتر انداز میں گزارنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے