English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈیرہ اسماعیل خان میں عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس

القمر

ملک بھر کی طرح ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھروں، مساجد اور بازاروں کو رنگ برنگی جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں عید میلادالنبی کے سلسلے میں دو جلوس برآمد کئے گئے پہلا جلوس ڈسٹرکٹ تنظیم اہلسنت ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر انتظام حق نواز شہید پارک سے شروع ہوا اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا جامع مسجد حافظ جمال پر اختتام پذیر ہوا جبکہ دوسرا مرکزی جلوس جماعت اہل سنت کی طرف سے نکالا گیا جس کی قیادت ضلعی صدر سید نزاکت حسین شاہ کر رہے تھے۔ مرکزی جلوس تاج مسجد ٹاؤن ہال سے شروع ہوکر میلاد پارک میں اختتام پذیر ہوا۔ جلوسوں کے راستوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے