صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دے دی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کامران ٹیسوری کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 101 ون کے تحت دی ہے۔
گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا۔
مسلم لیگ فنکشنل سے ایم کیو ایم پاکستان میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنما کامران ٹیسوری نے گزشتہ ماہ ستمبر میں ہی جماعت میں واپس شامل ہونے کا اعلان کیا تھا۔ کامران ٹیسوری کی یم کیو ایم میں پہلے شمولیت پر پارٹی کی قیادت میں خوب اختلافات اور لڑائی بھی ہوئی تھی۔
کامران ٹیسوری گورنر سندھ ہوں گے
القمر
