English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ڈینگی سے پاکستان میں 84 اموات ہوگئیں

القمر

ملک میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤ میں تیزی سے اضافہ جاری ہے۔ پاکستان میں ڈینگی کے پھیلاؤ کی تازہ صورت حال پر رپورٹ تیار کی گئی ہے۔ رواں سال ملک میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 41 ہزار 746 پر پہنچ چکی ہے۔
وزارت صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال ڈینگی سے متاثرہ 84 مریضوں کی اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال سندھ میں 12 ہزار 947 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں ڈینگی سے 43 اموات ہوئیں۔
کے پی میں 11ہزار 613 کیسز رپورٹ، 9 اموات ہو چکی ہیں۔ پنجاب میں 9 ہزار 410 ڈینگی کیس رپورٹ، 25 اموات ہو چکی ہیں۔ رواں سال اسلام آباد میں 3169 ڈینگی کیس، 7 اموات ہو چکی ہیں۔ بلوچستان میں 3948، آزادکشمیر 677 ڈینگی کیس رپورٹ ہوئے۔ خوش قسمتی سے رواں سال بلوچستان اور آزادکشمیر میں ڈینگی سے اموات نہیں ہوئیں۔ اسی طرح رواں سال گلگت بلتستان سے ڈینگی کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے