English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سینٹورس مال میں آگ لگنے کی تحقیقات

القمر

فائر بریگیڈ نے واقع کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی۔اسلام آباد سینٹورس کے فوڈ کورٹ میں واقع ریسٹورنٹ میں آگ لگی۔کوکنگ آئل سمیت آگ بھڑکانے والا میٹریل اسٹور ہونے کی وجہ سے آگ پھیلی گئی۔
مال میں ہنگامی اخراج کی جگہ مناسب روشنی کا انتظام نہیں ہے۔200فٹ تک اونچائی سے آگ بجھانے کے لیے فائر وہیکل برانٹو کا استعمال کیا گیا جبکہ سترہویں منزل سے اوپر آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑاتھا۔مال کی ٹاپ فلور تک شیشہ تھا لیکن وینٹیلیشن کی جگہ نہیں تھی۔ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن نہ ہونے کی وجہ سے دھواں بھرگیا۔ایم سی آئی کے شعبہ فائر بریگیڈیر کے پاس ہیومن ریسوس کی کمی ہے۔
سینٹورس مال میں فائر اسموکنگ الارم جیسے جدید آلات نصب کرنے اور ٹاپ فلور پر وینٹیلیشن کا نظام بنایا جائے۔
رپورٹ آئندہ ایک سے دو روز میں تیار کرکے وزارت داخلہ کو پیش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے