سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی 2022 کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔پولو کے مقابلے اماچہ پولو گراؤنڈ شگر میں جاری ہیں۔
سرفہ رنگاہ کولڈ ڈیزرٹ ریلی کے سلسلے میں اماچہ پولو گراؤنڈ شگر میں پولو میچز کھیلے جارہے ہیں۔ جس میں بلتستان بھر کی پولو ٹیمیں مدمقابل ہیں۔ پہلے دن دو میچز کھیلے گئے پہلا میچ شگر اےاور چھوربٹ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں شگراے نے چھوربٹ اے کو 1-9 سے ہرا دیا۔ دوسرا میچ چھوربٹ گرین اور اسکردو ریڈ کے درمیان ہوا۔ جس میں چھوربٹ گرین نے اسکردو کو ہرا کر کامیابی حاصل کی۔ ابتدائی میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راجہ محمد اعظم خان ، آئی جی جیل خانہ جات ضمیر عباس ،کمشنر بلتستان شجاع عالم اور ڈپٹی کمشنر شگر شہریار شیرازی تھے ، اماچہ پولو گراؤنڈ میں پولو کے میچز دوسرے روز بھی کھیلے گئے۔ پولو کا سیمی فائنل اور فائنل مقپون پولو گراؤنڈ سکردو میں کھیلا جائے گا۔
بلتستان میں کوڈ ڈیزرٹ ریلی کا آغاز
القمر
