ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سینٹورس مال کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد کے معروف سینٹورس مال سے متعلق سی ڈی اے کی جانب سے تیار کی گئی بلڈنگ کنٹرول کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔
رہورٹ میں سینٹورس مال کا 70 ہزار مربع فٹ کا رقبہ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ عمارت کا بلڈنگ پلان 11 جنوری 2008 کو جاری ہوا۔ پلان کے مطابق تین بیسمنٹس،گراونڈ اور 4 منزلیں شاپنگ مال پر مشتمل ہیں۔
عمارت میں رہائشی اپارٹمنٹس کے لیے 20 منزلیں مختص کیں گئیں۔ منازل 20 کرنے کے ساتھ پینٹ ہاؤس بھی پلان میں شامل تھا۔ کی اونچائی 390 فٹ رکھی گئی۔
کمپلیشن سرٹیفیکیٹ کے لیے نظر ثانی شدہ پلان 29 دسمبر 2016 کو جمع کرایا گیا۔
پلان میں ایک بیسمنٹ کا اضافہ کر کے چار کر دی گئیں۔
اپارٹمنٹس کی منازل میں بھی نظر شدہ پلان میں تین بڑھا دیں گئیں۔ نظر ثانی شدہ پلان میں 4 منزلوں کے علاوہ ایک میزنائن فلور بھی شامل کر دیا گیا۔ نظر ثانی شدہ پلان کو سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔
پلان کے مطابق نجی ریسٹورنٹ کو میزنائن فلور دیا گیا جو غیر قانونی تھا۔ فلور میں پارٹیشننگ کے لیے پینلز اور سیلنگ لگائی گئی جو آگ پکڑ سکتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سینٹورس میزنائن فلور میں نجی ریسٹورنٹ نصب مٹیریل آگ پکڑنے کا سبب بنا۔ سینٹورس مال کا 70 ہزار مربع فٹ کا رقبہ غیر قانونی قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں