English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سہیل خان نے ایم ڈی اے میں بندر بانٹ کا نوٹس لے لیا

القمر

ادارہ ترقیات ملیر ( ایم ڈی اے ) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سہیل خان نے بعض اخبارات اور سوشل میڈیا پر ایم ڈی اے میں خلاف ضابطہ تبادلوں اور سرکاری اراضی کے داؤ پر لگنے اور ایک مرتبہ پھر ممکنہ بندر بانٹ کے خدشات کا فوری نوٹس لے لیا ہے۔ گزشتہ روز ادارہ ترقیات ملیر ( ایم ڈی اے) کے دستخط سے جاری ہونے والے ایک خصوصی آفس آرڈر کے زریعے چیف انجینئر اینڈ پروجیکٹ ڈائریکٹر ، سیکریٹری ایم ڈی اے اور ان سے متعلقہ تمام افسران ، ڈائریکٹر لینڈ مینیجمینٹ ، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ ، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاونٹس ، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اور ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ سمیت تمام شعبوں کے ہیڈز کو واضح ہدایات کے زریعے پابند کردیا ہے کہ ایڈمنسٹریٹو ، ٹیکنیکل ، فنانشل اور لینڈ سے متعلق کسی بھی فیصلے ، منظوری سے قبل فایل بطور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل انہیں بھیجی جائیں اور ان سے منظوری لی جائے۔ اس اہم آفس آرڈر نے محکمہ کے کرپٹ عناصر میں کھلبلی مچادی ہے ۔ تاہم ایم ڈی اے میں آنے والی اراضی کسی حد تک محفوظ ہوگئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے