برطانیہ سے فنڈز کی واپسی سے متعلق نیب کی تحقیقات میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکیں۔ سابق وزیر اعظم کی کابینہ نے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہ لیا۔ تیسرے روز بھی کابینہ کا کوئی رکن نیب آفس پیش نہ ہوا۔
برطانیہ سے فنڈز کی منتقلی پر نیب تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے لیکن سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ کی جانب سے نیب نوٹس کو سنجیدہ نہیں لیا جا رہا آج تیسرے روز بھی عمران خان کابینہ کا کوئی رکن نیب آفس پیش نہ ہوا۔نیب تین روز کے دوران ابتک پانچ سابق وزرا اور احمد علی ریاض کو طلب کر چکا ہے۔نیب نے آج دو مزید سابق وزرا کو طلب کر رکھا تھا جن میں زبیدہ جلال اور حماد اظہر شامل ہیں دونوں سابق وزرا کو 3 دسمبر 2019 کی کابینہ میٹنگ کا ریکارڈ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی تھی اس سے قبل مرار سعید غلام سرور خان پرویز خٹک اور احمد ریاض بھی نیب طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔
عمران خان اور ان کی سابق کابینہ نے نیب کو نظرانداز کردیا
القمر
