English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے پہلی بار مفت بس سروس کا آغاز

القمر

ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان میں خواتین کے لیے اندورن شہر فری پنک بس سروس کا آغاز کردیا گیا۔
صوبائی حکومت کی جانب سے ممبر جی بی اسمبلی کلثوم فرمان نے فیتہ کاٹ کر بس سروس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء کاظم میثم، وزیر سلیم ، راجہ ناصر خان اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی بھی موجود تھے۔ چیف سیکریٹری جی بی کے مطابق پہلے مرحلے میں گلگت اور سکردو شہر میں یہ سہولت فراہم کی گئی ہے ،بہت جلد دیگر شہروں میں بھی پنک بس سروس شروع کرینگے، انہوں نے کہا کہ مفت بس سروس سے ملازمت کرنے والی خواتین اور طالبات زیادہ مستفید ہوں گی۔
مقررہ شیڈول کے مطابق مخصوص روٹس پر صبح 7 سے 9 اور دوپہر 1 سے 3 بجے بسیں چلیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے