استنبول سے منیلا فلپائن جانے والی ترکش ایئرلائن نے کراچی میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ ترکش ائرلائن کی پرواز ٹی کے 084 میں دوران پرواز کی خاتون مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔
خاتون کی جان بچانے کے لیے کپتان نے کراچی ائرپورٹ کے ائر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا۔ کراچی ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔
کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد ڈاکٹر کو طلب کیا۔ کراچی ائرپورٹ پر ڈاکٹرز نے چیک اپ کے بعد خاتون کے انتقال کی تصدیق کردی۔
ترکش خاتون مسافر ایلینا کی باڈی جہاز میں ہی فلپائن روانہ کر دی گئی۔
ترکش ائیرلائن کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
القمر
