صحافی ارشاد لاشاری کا ماموں وسسر تاجل خان لاشاری حملے میں شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رابطہ کرنے پر صحافی ارشاد لاشاری نے بتایا کہ گزشتہ شب کوئٹہ کے علاقے بائی پاس میں مسلح افراد نے انکے گھر پر حملہ کر کے انکے ماموں و سسر محکمہ ایجوکیشن کے انٹر کالج مچھ لیب اسسٹنٹ ملازم تاجل خان لاشاری کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا اور ان کی اہلیہ کو شدید زخمی کر کے فرار ہوگئےابتدائی اطلاعات کے مطابق قتل کی وجہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے صحافی ارشاد لاشاری نے آئی جی پولیس آئی جی فرنٹیئر کور کوئٹہ اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے سوگوار خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
صحافی ارشاد لاشاری کے گھر پر قاتلانہ حملہ
القمر
