English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان میں وبائی امراض پھوٹ پڑے

القمر

بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے لگے۔جس کے لیےصوبائی حکومت سیلاب زدہ علاقوں میں ڈاکٹرز بھرتی کریگی۔متاثرہ علاقوں ڈاکٹرز کی بھرتیاں آئندہ ہفتے مکمل ہو نگیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں 61 میڈیکل آفیسرز کی بھرتی عارضی بنیاد پر کی جائے گی، بھرتی ہونے والے ڈاکٹرز 6 ماہ تک بلوچستان میں تعینات رہیں گے۔بلوچستان کیلئے 25 میل، 36 فی میل کنٹریکٹ ڈاکٹرز بھرتی کئے گئے ہیں۔ایم اوز بلوچستان کے سیلاب زدہ اضلاع میں رواں ہفتے اپنی زمہ داریاں سنبھالیں گے۔بلوچستان حکومت کنٹریکٹ ڈاکٹرز کو گریڈ 17 کی مراعات دے گی۔ڈاکٹرز صحبت پور، سبی، نصیر آباد کے فلڈ کیمپس میں تعینات ہونگے۔
ڈاکٹرز جھل مگسی،کچھی،جعفر آباد کے فلڈ کیمپس میں تعینات ہونگےجعفر آباد کے فلڈ کیمپس میں نو خواتین، 6 مرد ایم اوز تعینات ہونگے۔کچھی کے فلڈ کیمپس میں چار میل، 9 فی میل میڈیکل آفیسر تعینات ہونگے۔نصیر آباد کے فلڈ کیمپس میں 5 فی میل، 7 میل میڈیکل آفیسرز تعینات ہونگے۔صحبت پور کے فلڈ کیمپس میں 5 فی میل، 3 میل ایم اوز تعینات ہونگے۔سبی کے فلڈ کیمپوں میں 8 خواتین، 3 مرد میڈیکل آفیسرز ڈیوٹی کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے