ایف اے ٹی ایف کے ورکنگ گروپ اور پلینری اجلاس آئندہ ہفتے پیرس میں ہورہے ہیں۔ ایف اے ٹی ایف اجلاس کے فیصلوں کا اعلان21 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
پاکستانی وقت کے مطابق 21 اکتوبر کو رات 8 بجے فیصلوں کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں 206 رکنی گلوبل نیٹ ورک اور آبزرور آرگنائزیشنز کے نمائندے شریک ہوں گے۔
آئی ایم ایف,عالمی بینک,یو این اور فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ایف اے ٹی ایف کے صدر راجہ کمار کی سربراہی میں ایف اے ٹی ایف کا یہ پہلا اجلاس ہوگا۔
حکام کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف کے دونوں ایکشن پلانز پر مکمل درآمد کرچکا ہے۔ پاکستان نے دو مختلف ایکشن پلانز کےتحت 34 نکات پر عمل درآمد کیا۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ,دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے تمام شرائط پوری کیں۔ ایف اے ٹی ایف وفد نے29 اگست سے 2 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا۔ وفد نے منی لانڈرنگ,دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات، حکومتی اقدامات کی پائیداری اور ان پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔
ایف اے ٹی ایف پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ 21 اکتوبر کو کرے گا
القمر
