English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

امریکی صدر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردعمل

القمر

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں غیر ضروری بیان پر حکومت کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ دفتر خارجہ نے اسلام آباد میں متعین امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کیا۔
امریکی سفیر نے دفتر خارجہ میں حاضری کے بعد قائم مقام سکریٹری خارجہ جوہر سلیم سے ملاقات کی۔ سکریٹری خارجہ نے امریکی سفیر کو صدر بائیڈن کے الفاظ پر پاکستان کی تشویش اور نکتہ نظر سے آگاہ کیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکا کے خدشات بے بنیاد اور غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔ پاکستان نے امریکی سفیر کے سامنے اپنا موقف پیش کیا کہ پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار جوہری ریاست کا کردار ادا کیا اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔
ائی اے ای اے ہمیشہ پاکستان کے جوہری پروگرام اطمینان کا اظہار کرتی رہی ہے۔ اس موقع پر امریکہ سفیر کو مراسلہ بھی دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے